خیبرپختونخوا: رواں سال میں 497 واقعات میں 209 دہشت گرد ہلاک، 244 گرفتار
👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: رواں سال میں 497 واقعات میں 209 دہشت گرد ہلاک، 244 گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 497 دہشتگردی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 209 دہشتگرد ہلاک جبکہ 244 گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 497 واقعات رونما جن میں 1154 ملزمان نامزد کئے گئے۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں رواں سال 209 دہشتگرد ہلاک جبکہ 244 گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ اس دوران 16 ملزمان کو سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے رپورٹ میں اضلاع کے احوال بھی واضح کئے گئے ہیں، جن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے 52 واقعات میں 39 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
قبائلی ضلع خیبر میں 55 واقعات رونما ہوئے، جبکہ مختلف کارروائیوں میں 22 دہشتگرد ہلاک اور 25 کو گرفتار کیا گیا۔
رواں سال قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 54 دہشتگردی واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 سی ٹی ڈی کے ہتھے چڑھ گئے۔
ضلع ٹانک میں دہشتگردی کے 51 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران مختلف کارروائیوں میں 28 دہشتگرد ہلاک اور 6 پابند سلاسل کئے گئے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں رواں برس دہشتگردی کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران سی ٹی ڈی آپریشن کئے گئے جن میں 66 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 8 مارے جا چکے ہیں۔
سی ٹی ڈی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قبائلی جنوبی وزیرستان میں رواں سال دہشتگردی کے 39 واقعات ہوئے، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں 39 دہشتگردی واقعات میں 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 8 گرفتار ہوئے۔
بنوں میں سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائی کے دوران دہشتگردی کے 40 واقعات میں 21 دہشتگرد گرفتار کئے جبکہ اس دوران 15 شرپسند مارے گئے۔
ضلع شانگلہ میں 6 دہشتگردی واقعات میں سی ٹی ڈی نے 33 دہشتگرد گرفتار کیے اور ایک ہلاک مارا گیا۔
سیاحتی ضلع سوات میں دہشتگردی کے 10 واقعات ہوئے، اس دوران سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کا اغاز کیا ، جن میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 گرفتار ہوئے۔
ضلع بونیر میں رواں سال دہشتگردی کے 2 واقعات میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ضلع چارسدہ میں دہشتگردی کا صرف ایک واقعہ رپورٹ ہوا جس میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا اور اتنے ہی گرفتار ہوئے۔
ضلع دیر لوئر میں دہشتگردی کے 6 واقعات میں 2 دہشتگرد جبکہ ضلع ہنگو میں 9 واقعات میں نامزد 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ضلع کرک میں دہشتگردی کے 5 واقعات میں 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ضلع کوہاٹ میں دہشتگردی کے 5 واقعات ہوئے، مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔
قبائلی ضلع کرم میں دہشتگردی کے 17 واقعات رونما ہوئے، مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اور ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔
ضلع لکی مروت میں دہشتگردی کے 37 واقعات رپورٹ ہوئے، ان واقعات کے باعث مختلف کارروائیوں کے دوران 14 دہشتگرد سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ہلاک جبکہ 8 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
ملاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی کے 4 واقعات میں 25 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
ضلع مانسہرہ میں 4 دہشتگردوں کو قابو کیا گیا۔
ضلر مردان میں 9 ٹیرر واقعات میں 11 دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار ہوئے۔
قبائلی ضلع مہمند میں رواں سال دہشتگردی کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے، مہمند میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کیا گیا۔
ضلع نوشہرہ میں دہشتگردی کے 7 واقعات رونما ہوئے، سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ ان کارروائیوں میں 2 مارے گئے۔ ضلع صوابی میں دہشتگردی کا ایک واقعہ رونما ہوا جس میں ایک شدت پسند مارا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C