خیبرپختونخوا: صوابی اور بنوں میں پولیس پر حملے، ایک دہشتگرد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 320 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: صوابی اور بنوں میں پولیس پر حملے، ایک دہشتگرد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے اضلاع صوابی اور بنوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے، جن میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، تین زخمی جبکہ ایک دہشتگرد مارا گیا۔
ضلع صوابی کے علاقے پرمولی سیرئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مکان کو گھیرے میں لیا گیا جہاں دہشتگرد موجود تھے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار عرفان علی زخمی ہوگیا جسے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
اسی کارروائی کے تسلسل میں پولیس پر ایک اور حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے، جس کے بعد صوابی پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم نور تاج گروپ سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگرد سعید علی سواتی کو ہلاک کر دیا، جو پہلے بھی ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
ادھر بنوں میں سی پیک روڈ گل بہار چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حیات اللہ خان ہلاک ہوگیا، جو ایس پی رورل کے ساتھ بطور سٹینو ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، جبکہ اسی روز مزانگہ پولیس چوکی پر بھی نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے حملہ پسپا ہوگیا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C