خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ
👁️ 60 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے اغوا اور آئی ای ڈی حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر گزشتہ دنوں ججز کے قافلے پر حملے کے بعد مزید حملوں کا خدشہ ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ میں باضابطہ مراسلہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی، تمام انتظامی سیکرٹریز، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ٹانک کو جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ پر ججز کے قافلے پر حملے کے بعد مزید حملے کیے جانے کا خدشہ ہے۔
مراسلے کے مطابق دہشت گردسرکاری ملازمین کو تاوان کی غرض سے اغوا اور آئی ای ڈی حملے کرسکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے مراسلے میں تمام سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے سمیت سفر کے اوقات میں تبدیلی لانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق ڈیرہ روڈپر سرکاری اور بینک گاڑیوں کو مزید نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹانک میں ججز کے قافلےپر حملے میں اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سنگم پر ایڈیشنل جج ٹانک حسنین، ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ اور سینئر سول جج مہ جبین کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C