خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران دو خواجہ سرا ہلاک
👁️ 34 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران دو خواجہ سرا ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا میں 24
گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 خواجہ سرا ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مردان میں مسلح افراد نے ڈیرے پر منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران فائرنگ کی جس میں چاند نامی خواجہ سرا ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پشاور کے علاقے جہانگیر پورہ میں فائرنگ کر کے دوسرے خواجہ سرا مانو کو قتل کردیا گیا۔ جس کی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مردان ڈاکٹر زاہد نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والا خواجہ سرا چاند مقامی ضلع میں مشہور تھا، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ قتل کے پیچھے محرکات کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ نہیں ہے بلکہ مقامی تنازع ہے۔
خیبرپختونخوا کے خواجہ سراؤں کی سماجی کارکن آرزو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ چند برس میں صوبے میں 70 خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا لیکن ایک بھی ملزم کو سزا نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پسماندہ طبقے کو تحفظ اور حقوق دینے میں ناکام ہے۔
حال ہی میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی نے مقامی پولیس حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر وقت دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شکایت کے باوجود پولیس انہیں کوئی تحفظ فراہم نہٰں کرتی۔
واضح رہے کہ 18 جنوری کو لاہور میں ایک خواجہ سرا کو دو ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جنہیں پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4675 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C