خیبرپختونخوا: نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، سب انسپکٹر شدید زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، سب انسپکٹر شدید زخمی
نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبلز اور ایک ڈرائیور ہلاک جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔
ایکسائز پولیس کے مطابق واقعہ جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایکسائز انٹیلی جنس ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار، کانسٹیبل مجاہد اور ڈرائیور شامل ہیں، جبکہ سب انسپکٹر فاروق کو پانچ گولیاں لگیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائی کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ہلاک اہلکاروں اور ڈرائیور کی نمازِ جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی، جس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4581 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C