خیبرپختونخوا: نوشہرہ میں قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، 5 افراد زخمی
👁️ 324 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا: نوشہرہ میں قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بموں سے حملہ، 5 افراد زخمی
نوشہرہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں تین مرد، ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پبی ہسپتال سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تورا بورا کے علاقے میں قبائلی رہنما سردار علی کے گھر پر دو دستی بم پھینکے، جن میں سے ایک پھٹ نہیں سکا۔ دھماکے کے باعث گھر کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سردار علی کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ حملے میں سردار علی، ان کی اہلیہ اور بچہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5302 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C