خیبر: طورخم بارڈر پر افغان خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، ایف آئی اے اہلکار معطل
👁️ 87 بار دیکھا گیا
خیبر: طورخم بارڈر پر افغان خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، ایف آئی اے اہلکار معطل
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام طورخم میں امیگریشن چیک پوسٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر آفس کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا کہ امیگریشن کے عمل کے دوران افغان خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ملوث اہلکار کامران نواز کو معطل کرکے محکمے کے پشاور والے دفتر میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں افغان خاتون ایف آئی اے کے عہدیدار کو شکایت کررہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم افغان خاتون روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ امیگریشن عمل کے دوران ملزم نے ان کے جسم کو بار بار چھونے کی کوشش کی تھی۔
Sexual harassment of Afghan women's by Pakistan Nadra officials on Torkham Gate ????????????@rezai_rokhshana @MajeedQarar @NasimiShabnam @YousfzaiZarghon @yousafzailaiba3 @SKMuhammad1 @TheLostJalalzai @ObaidullaBaheer @AbdulhaqOmeri pic.twitter.com/VZj2cEFMO7
— Zartasht (@zartasht_arya) November 6, 2022
کچھ روز قبل مقامی انسانی حقوق کے سرگرم ارکان اور لیبر یونین کے رہنماؤں نے طورخم میں افغان خاتون کے ساتھ قابل اعتراض رویے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے عملے پر الزامات لگائے تھے۔
انہوں نے الزام لگایا تھا کہ قابل اعتراض اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عہدیدار ملک کا نام بدنام کررہے ہیں اور اس سے پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے اسٹاف نے بھاری رقم کے بدلے متعدد افغان شہروں کو جعلی ویزے فراہم کیے تھے اور انہی افغان شہریوں نے پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے یورپی ممالک اور امریکا کا سفر کیا تھا۔
طورخم میں ایف آئی اے کے عہدیدار شفقت جمال نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ڈان کو بتایا کہ جن افراد نے ایف آئی اے پر الزامات لگائے ہیں وہی لوگ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور ماضی قریب میں متعدد غیر قانونی فوائد کے حصول کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C