11/July/2024

خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 33 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق واقعہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ شلوبر میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اسرار احمد آفریدی کو ہلاک کردیا۔

ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C