طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
👁️ 50 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں طالبان حکومت کی اخلاقی پولیس نے ایران-افغانستان سرحد کے قریب تقریباً 20 امدادی کارکنوں کو مبینہ طور پر اس وجہ سے حراست میں لے لیا کہ ان کی داڑھیاں طالبان کے مقرر کردہ معیار کے مطابق لمبی نہیں تھیں۔ یہ دعویٰ امدادی تنظیموں سے وابستہ تین ذرائع نے پیر کے روز کیا۔
کابل میں طالبان حکومت سخت مذہبی قوانین کے تحت ملک چلا رہی ہے اور حکام متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ مردوں کو کم از کم ایک مٹھی کے برابر لمبی داڑھی رکھنا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد ہفتے کے روز ایران سے متصل اسلام قلعہ نامی سرحدی گزرگاہ کے قریب اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دو امدادی کارکنوں نے اس حوالسے سے اندرونی مراسلے اے ایف پی کے ساتھ شیئر کیے۔
بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے ایک داخلی بیان کے مطابق، ’’اسلام قلعہ استقبالیہ مرکز میں اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں کے مقامی مرد ملازمین کو داڑھیاں تراشنے یا منڈوانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔‘‘
بیان میں کہا گیا کہ بعض امدادی کارکنوں کو اسی روز رہا کر دیا گیا، جبکہ باقی افراد کو آزادی اگلے روز ملی۔
طالبان حکومت کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے اس واقعے پر اے ایف پی کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
تاہم صوبے ہرات میں اخلاقی پولیس کے سربراہ ضیاالدین طیب نے امدادی کارکنوں کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا، ’’کسی بھی این جی او کے ملازم کو گرفتار یا قید نہیں کیا گیا۔‘‘
انہوں نے البتہ تصدیق کی کہ مختصر داڑھیاں رکھنے پر مختلف سرکاری محکموں کے پانچ ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C