ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
👁️ 92 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
ہرات(ڈیلی اردو) افغانستان کے شہر ہرات میں ایک 30 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد اور مارپیٹ کے بعد ہاتھ باندھ کر گولیاں مار کر ہلاک کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے ایک ویڈیو فراہم کی ہے جس میں ایک نوجوان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہاتھ بندھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد اسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے مقتول کی شناخت عبدالقدیر پہلوان زادہ کے نام سے کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ جمعے کی شام ہرات شہر کے چوتھے پولیس ضلع میں ایک پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عبدالقدیر موٹر سائیکل پر وہاں پہنچا تھا جہاں مبینہ طور پر طالبان سے وابستہ مسلح افراد نے اسے قابو کیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران پشتون زرغون میں طالبان کے پولیس کمانڈر سید احمد محمدی، ان کے بھائی اور بہنوئی بھی موجود تھے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک شخص نے نوجوان کو مبینہ طور پر بندوق کے بٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ دوسرے شخص نے اسے گولی ماری۔
مقتول کے اہل خانہ کے مطابق عبدالقدیر ہرات میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا اور کسی سیاسی یا مسلح گروپ سے وابستہ نہیں تھا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی سابقہ فوجی پس منظر بھی نہیں تھا اور طالبان نے اس سے قبل اسے گرفتار نہیں کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مقتول کی والدہ نے طالبان کی اعلیٰ قیادت سے اپنے بیٹے کے قتل کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خاندان کا الزام ہے کہ انہیں معاملے کی پیروی سے روکنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔
اب تک طالبان کی جانب سے عبدالقدیر پر کسی جرم یا الزام کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ افغان میڈیا کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات اور ویڈیو میں موجود افراد کے بارے میں آزادانہ طور پر تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل پنجشیر، اندراب اور بدخشان سے بھی ایسی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں جن میں طالبان پر افراد کو ہاتھ باندھ کر قتل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے افغانستان مشن نے بھی ماضی کی رپورٹس میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، من مانی گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات کا ذکر کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C