07/September/2026

سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک

سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک

کرم (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم کے سنٹرل کرم کے علاقے تیندو (آڈو) میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت لال ضمیر اور حاجی جمعہ دار کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو عام شہری بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں صدہ امیر چوک منتقل کی گئیں، جہاں مقامی افراد اور مشران نے مبینہ حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے تعین اور حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی نماز جنازہ کل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی، جبکہ علاقے کے لوگوں سے جنازے میں شرکت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C