07/September/2026

جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ نے وانا اور اعظم ورسک کے علاقوں میں مخصوص مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق 7 ستمبر کی رات 9 بجے سے 13 ستمبر کی رات 9 بجے تک ہوگا۔ اس دوران لوڈر رکشوں، سنگل کیبن کارگو گاڑیوں، شہزور، سوزوکی لوڈر، مزدا اور ڈمپر سمیت مخصوص مال بردار گاڑیوں کی نقل وحرکت ممنوع رہے گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پابندی کے دوران جاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور کسی بھی مشکوک گاڑی یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس، سکیورٹی فورسز یا متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عائد پابندی کی مدت کے دوران شہری انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تعاون یقینی بنائیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C