07/September/2026

خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک

👁️ 52 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک

خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک

خاران(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش  زدہ ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے سے وابستہ 9 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی آپریشن ردالفسطہ III کے تحت جنگیان کے قریب کی گئی۔ علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر فورسز نے کارروائی شروع کی۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد مرکزی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شہریوں کی آمدورفت متاثر کرنے اور اہم مواصلاتی راستے میں خلل ڈالنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی جانب سے شاہراہ کو بند کرنے اور شہریوں کی نقل و حرکت متاثر کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں یا خطرات کا سراغ لگایا جاسکے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے اور اہم شاہراہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سرچ آپریشن مکمل ہونے تک سکیورٹی اقدامات برقرار رکھے جائیں گے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C