07/September/2026

ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

ہنگو(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے ٹل کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد دلان، چھپری روڈ کے قریب مبینہ طور پر عارضی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں روک دیا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کی لاشیں تحویل میں لے لیں جبکہ باقی 2 کی لاشیں ان کے ساتھی مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئے۔

فائرنگ کے بعد دیگر دہشتگرد قریبی سرحدی علاقے کی جانب فرار ہوگئے، جس پر سکیورٹی فورسز نے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق علاقے کو کلیئر کرلیا گیا ہے اور ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن اور سکیورٹی اقدامات جاری رکھے گئے ہیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C