خیبر: وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 4 فوجی ہلاک، 7 کمانڈوز زخمی
👁️ 87 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 4 فوجی ہلاک، 7 کمانڈوز زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں پاکستان آرمی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل سمیت چار اہلکار ہلاک اور سات کمانڈوز زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1721468603684516289?t=PUVVukV3oGViZ_16IL2BSQ&s=19
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر وادیٔ تیراہ کے علاقے سنڈاپال سپاہ باغرے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے کی، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا اور ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے افسر سمیت 4 جوان بھی ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں میں اسلام آباد کے رہائشی 43 سالہ لیفٹننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے رہائشی 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے رہائشی 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔
حکام کے بقول جھڑپ میں آرمی کے سات کمانڈوز زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جھڑپ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب تحریک لشکر اسلام پاکستان نے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان صلاح الدین ایوبی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ حملے میں سات کمانڈوز زخمی ہوگئے جبکہ ہمارے مجاہدین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور جنگ اب بھی جاری ہے۔
اس سے قبل 3 نومبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دو مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت چھ افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
ہفتے کو دہشت گردوں نے پنجاب کے ضلع میانوالی میں ایئر فورس کی بیس پر حملہ کیا تھا۔
پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے کو ناکام بنا کر نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، تاہم اس دوران تین گراؤنڈ کیے گئے طیاروں کو نقصان پہنچا۔
جمعے کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے قریب سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر حملے میں فوج کے 14 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
یاد رہے اگست میں بھی وادی تیراہ کے علاقے تند میں مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔
25 جولائی کو خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 20 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کمپاؤنڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوئے تھے۔
18 جولائی کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے کے قریب دھماکے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C