خیبر: وادی تیراہ میں قومی شوریٰ کا فیصلہ: فحش ویڈیوز اسکینڈل پر چار گھر نذرِ آتش
👁️ 811 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں قومی شوریٰ کا فیصلہ: فحش ویڈیوز اسکینڈل پر چار گھر نذرِ آتش
خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں قبیلہ برقمبرخیل کے قومی مشران نے غیرت کے نام پر مبینہ فحاشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار گھروں کو آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل برقمبرخیل حیدر کنڈاؤ کاریگر کلے میں دو نوجوان لڑکوں اور دو لڑکیوں کی مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز اور آڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد قبیلے کی قومی شوریٰ نے اسے روایات کے منافی قرار دے کر سخت سزا تجویز کی۔
شوریٰ کے رہنماؤں حاجی ظاہر شاہ آفریدی اور کمال الدین کے مطابق گھروں کو جلانے کا فیصلہ کسی قانونی یا شرعی ضابطے کے تحت نہیں بلکہ آفریدی قبائل کی صدیوں پرانی روایات کی روشنی میں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی بدنامی اور بے حیائی پھیلانے والوں کے لیے یہی سزا مقرر کی گئی ہے اور یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد دونوں نوجوان لڑکے علاقے سے لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ انہیں بھی کسی وقت قتل کیا جا سکتا ہے۔
ادھر برقمبرخیل قومی شوریٰ کے فیصلے کو بعض سیاسی و سماجی حلقوں اور دیگر قبائلی مشران نے سراہتے ہوئے اسے آفریدی روایات کے مطابق قرار دیا۔
مزید برآں، قمبرخیل شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں منشیات خصوصاً ’’آئس‘‘ کی خرید و فروخت اور میڈیکل اسٹوروں میں دستیاب نشہ آور ادویات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
شوریٰ نے خبردار کیا کہ کمسن بچوں کے استحصال اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قومی روایات کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C