خیبر: وادی تیراہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق بدھ کی علی الصبح پشاور سے 120 کلومیٹر دور وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں ایک مبینہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی سروزئے چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1717089825030091121?t=oUjO0h5NiSTuTUt5q5Ej-Q&s=19
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں چیک پوسٹ بھی مکمل طور تباہ ہوگئی ہے جبکہ قریب کھڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ بھی کی جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
زخمیوں میں صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق شامل ہے۔
واضح رہے کہ 20 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں تحصیل کمپاؤنڈ پر دھماکوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ اس نے دو حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
خیال رہے کہ وادی تیراہ کی سرحدیں دو دیگر قبائلی علاقوں کرم اور اورکزئی ایجنسی سے بھی ملتی ہیں اور تقریباً 100 کلومیٹر پر پھیلی اس وادی کا بیشتر حصہ جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے جہاں کالعدم تنظیموں نے اپنی پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9169 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C