خیبر: وادی تیراہ میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 11 پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 414 بار دیکھا گیا
خیبر: وادی تیراہ میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 11 پاکستانی فوجی ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دورافتادہ وادی تیراہ میں کنڈاو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں نے رات گئے 27 بریگیڈ کے زیرِ کمان 7 سندھ یونٹ کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، جبکہ حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 100 بتائی جاتی ہے۔ عسکریت پسندوں نے حملے کے دوران ڈرون کا استعمال بھی کیا اور فورسز کی متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔
واقعے کے بعد قبیلہ برقمبر خیل کے مشران اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو نکال کر 7 سندھ یونٹ منتقل کیا۔
حملے کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ عوام کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات و نشریات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے تاحال اس ہولناک واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد اور متعلقہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ اس سے قبل ضلع کرم میں عسکریت پسندوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت سمیت 17 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر سبطین سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ ہنگو اور باجوڑ میں بھی علیحدہ واقعات میں دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے مجموعی طور پر 30 سے زائد افسران و اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C