خیبر: پاکستانی طالبان نے مذاکرات میں حکومت سے دو بڑے مطالبات رکھ دیے
👁️ 459 بار دیکھا گیا
خیبر: پاکستانی طالبان نے مذاکرات میں حکومت سے دو بڑے مطالبات رکھ دیے
پشاور + باڑہ + وادی تیراہ (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں میدان میں تحریک طالبان پاکستان اور مقامی مذاکراتی جرگے کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں امن و مفاہمت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سو رکنی مذاکراتی جرگے نے حصہ لیا، جس میں باڑہ سیاسی اتحاد کے رہنماؤں کے علاوہ جمرود، لنڈی کوتل،باڑہ اور تیراہ میدان کے قومی و علاقائی مشران اور سابق اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے۔
جرگے کی جانب سے باڑہ کی نمائندگی ہاشم خان آفریدی، شاہ فیصل، خان ولی آفریدی، حاجی شیرین اور عطا اللہ اصغر خان نے کی، جبکہ جمرود اور لنڈی کوتل سے ملک صلاح الدین، ملک عبدالرازق، مفتی اعجاز شفیق شیر اور ملک اسرار نے شرکت کی۔
تیراہ میدان کی نمائندگی مولانا حضرت خان، مولانا عزت اللہ ہمخیال، برقمبر خیل قومی تڑون کے سربراہ ظاہر شاہ آفریدی، کمال الدین اور ملک آدم خان نے کی۔
پاکستانی طالبان کی جانب سے غازی عبداللہ، ابوذر آفریدی اور دیگر اہم کمانڈرز مذاکرات میں شریک تھے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں تحریک طالبان پاکستان نے جرگے کے سامنے دو بنیادی مطالبات پیش کیے۔
پہلا مطالبہ شرعی نظام کے نفاذ سے متعلق تھا، جس میں تحریک طالبان نے اپنی دہائیوں پر محیط جدوجہد اور ہزاروں کارکنوں کی قربانیوں کا ذکر کیا۔ طالبان نے کہا کہ افغانستان میں قائم موجودہ اسلامی حکومت میں پاکستانی مجاہدین کا اہم کردار شامل ہے۔
دوسرا مطالبہ فاٹا کے انضمام سے قبل کے دور کے انتظامی طریقہ کار کی بحالی سے متعلق تھا، جس میں طالبان کی تنظیمیں قبائلی علاقوں میں آزادانہ کام کر سکتی تھیں۔ طالبان قیادت کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں اسلامی و شرعی نظام نافذ ہو۔
ذرائع کے مطابق مذاکراتی جرگے نے فیصلہ کیا کہ تحریک طالبان کے مطالبات کو جلد حکومت پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات اس وقت اہمیت اختیار کر گئے ہیں کہ جاری فائر بندی کی مدت آج رات ختم ہو رہی ہے، جس سے علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پچاس رکنی جرگہ واپس پشاور روانہ ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
03/August/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 54 دہشت گرد گرفتار
03/August/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر بم حملہ، دو اہلکار زخمی
02/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9005 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4889 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4448 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3752 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3626 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2614 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C