خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 1439 افراد ہلاک و زخمی
👁️ 80 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 1439 افراد ہلاک و زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) رواں سال کے پہلے تین ماہ میں، پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریاست کی جانب سے “فتنہ الخوارج” قرار دیے جانے والے دہشت گرد گروپوں کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ اور البدر کے تحت 495 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس دوران دہشت گردی کے 354 واقعات میں مجموعی طور پر 1439 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، ان دونوں صوبوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کی 897 ہلاکتیں اور 542 زخمیوں کے واقعات پیش آئے۔ 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ کی گئی 1028 ہلاکتوں کے مقابلے میں، اس سہ ماہی میں یہ اعداد و شمار تقریباً 13 فیصد کم ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر ہلاکتیں اور پرتشدد واقعات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ریکارڈ کی گئیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 98 فیصد سے زائد ہلاکتوں اور 94 فیصد پرتشدد واقعات میں حصہ ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں تشدد کی ہلاکتوں میں 63 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم اس سال کی پہلی سہ ماہی میں تشدد میں 18 فیصد کمی آئی۔ بلوچستان میں ہلاکتیں 35 فیصد رہی ہیں لیکن تشدد میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 495 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 402 سکیورٹی فورسز اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران دہشت گردوں کی ہلاکتوں کی شرح 55 فیصد جبکہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں کی ہلاکتوں کی مجموعی شرح تقریباً 45 فیصد رہی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 500 سے زائد افراد دہشت گردی کا شکار ہوئے، جن میں 313 افراد ہلاک اور 217 زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری مختلف کالعدم تنظیموں، بشمول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، ٹی ٹی پی-گل بہادر گروپ، داعش خراسان (ISKP)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور سندھودیش انقلابی فوج (SRA) نے قبول کی۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک گروہوں سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے لیے “خوارج” کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ اس کا مقصد ان عناصر کی نظریاتی گمراہی اور شدت پسندانہ طرزِ فکر کو اجاگر کرنا ہے، جو ریاست اور اسلام دونوں کے خلاف ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15585 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11872 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C