خیبر پختونخوا: ایف سی اہلکار اغواء، پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ اور شمالی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر یرغمال
👁️ 259 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: ایف سی اہلکار اغواء، پولیس اہلکار کے گھر پر حملہ اور شمالی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر یرغمال
پشاور( ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مزید تشویشناک ہو گئی ہے جہاں تین مختلف واقعات میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار اغواء، پولیس اہلکار کے گھر پر دہشت گردوں کا حملہ اور شمالی وزیرستان میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ سامنے آیا ہے۔
ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود کوٹ نواز سے ضیاء اللہ نامی فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار کو اغواء کیا گیا، جو کہ 15 دن کی چھٹی پر گھر آیا تھا۔ اغواء اس وقت ہوا جب وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار سے واپس آ رہا تھا۔ دو مسلح افراد نے راستے میں اسے اغواء کر لیا۔
ادھر ضلع لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں دہشت گردوں نے ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ کے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور مکان کے ساتھ ساتھ موٹر کار کو آگ لگا دی۔ واقعے میں جانی نقصان تو نہیں ہوا، مگر دہشت گرد تین رائفلیں، ایک شاٹ گن اور ایک موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔
اسی طرح شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں مسلح افراد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزمک محمد یونس یوسفزی کی گاڑی پر حملہ کر کے انہیں اور ان کے عملے کو دو گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔ حملہ آوروں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی، بندوق اور پستول بھی اپنے قبضے میں لے لیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3451 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2611 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C