خیبر پختونخوا: جنوبی وزیرستان میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 80 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: جنوبی وزیرستان میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار ہلاک
وانا (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کانسٹیبل حمید شاہ دوتانی اور کانسٹیبل اشرف دوتانی شامل ہیں۔ دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز تور دیب گاؤں سے اغوا کیا گیا تھا، جس کے بعد آج ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
اغوا کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، نماز جنازہ ادا
دوسری جانب بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پولیس اہلکار کرامت اللہ کو تھانہ بکا خیل کی حدود میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
کرامت اللہ 120 دن کی چھٹی پر تھا۔ ان کی نماز جنازہ بنوں پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15585 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11872 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5298 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C