خیبر پختونخوا حکومت کا 26 ہزار لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کو ترقی دینے سے انکار
👁️ 22 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا حکومت کا 26 ہزار لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کو ترقی دینے سے انکار
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت نے قبائلی اضلاع میں 26 ہزار خاصہ دار اہلکاروں کو ترقی دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ انہیں محکمہ پولیس میں ضم کرنا ہی ان کی ترقی ہے جب تک معیار کو پورا نہیں کریں گے، ترقی کی تجاویز پر غور نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی ایم پی اے بصیرت بیگم کی جانب سے گذشتہ روز صوبائی اسمبلی میں قبائلی اضلاع کے لیویز اور خاصہ دار اہلکاروں کو ترقی نہ دینے کا معاملہ اٹھایا گیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ضم اضلاع میں کانسٹیبل سے انسپکٹر تک رینک کے اہلکاروں کی کسی قسم کی ترقی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے پولیس میں بے چینی پائی جاتی ہے اس نشاندہی پر مشیر برائے محکمہ داخلہ بابر سلیم سواتی نے موقف اختیار کیا کہ 26 ہزار خاصہ دار اور لیویز اہلکار پولیس میں ضم ہوچکے ہیں۔
لیوی کے سپاہی کا رینک سکیل 5 اور خاصہ دار سکیل ایک میں تھا۔ محکمہ پولیس میں ضم ہونے کی وجہ سے یہ لوگ براہ راست سکیل 7 میں چلے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں یہ انڈکشن ازخود ان کی ترقی ہے۔
انہوں نے اسمبلی میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں 10 انسپکٹرز، 216 سب انسپکٹرز، 309 اے ایس آئیز، 901 ہیڈ کانسٹیبل، 24 ہزار 553 کانسٹیبل ہیں۔ مجموعی طور پر 26 ہزار لوگوں کی انڈکشن کی گئی ہے جب تک یہ لوگ کرائیٹرین پر پورے نہیں اتریں گے انہیں مزید ترقی نہیں دی جاسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C