خیبر پختونخوا: رواں سال پولیو ٹیموں پر 15حملوں میں 13 پولیس اہلکار ہلاک، 36 زخمی ہوئے: رپورٹ
👁️ 170 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: رواں سال پولیو ٹیموں پر 15حملوں میں 13 پولیس اہلکار ہلاک، 36 زخمی ہوئے: رپورٹ
پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پولیو ٹیموں پر حملوں کی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پولیس ٹیموں پر 15 حملے ہوئے، ان 15 حملوں میں پولیو مہم کی سیکیورٹی پر تعینات 13 پولیس اہلکار ہلاک اور 36 زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بنوں میں 4، باجوڑ اور ٹانک میں پولیو ٹیموں پر 3، 3 حملے ہوئے جبکہ خیبر، لکی مروت، مردان، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیموں پر ایک ایک حملہ رپورٹ ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ باجوڑ میں حملوں سے 9 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے، بنوں میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے، اسی طرح جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بھی ایک ایک اہلکار ہلاک ہوا۔رپورٹ کے مطابق بنوں، خیبر اور لکی مروت میں پولیو ٹیموں پر حملے میں ایک ایک اہلکار زخمی ہوا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختوںخوا کے مطابق انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 287 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3456 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C