16/September/2025

خیبر پختونخوا: سوات سے صحافی ریاض شاہد لاپتہ

👁️ 538 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: سوات سے صحافی ریاض شاہد لاپتہ

خیبر پختونخوا: سوات سے صحافی ریاض شاہد لاپتہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات سے صحافی ریاض شاہد گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ ریاض شاہد کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کا شوہر اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں، جبکہ مقامی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

ریاض شاہد ڈیلی اردو واشنگٹن کے علاوہ پاکستانی نیوز چینلز اے بی این نہوز سے بھی وابستہ ہیں۔ ڈیلی اردو ادارہ اپنے نمائندے کی گمشدگی پر شدید فکرمند ہے اور پاکستانی حکام سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتا ہے تاکہ ریاض شاہد کی بازیابی اور خیریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ادارہ اپنے صحافی ساتھیوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور ریاض شاہد کی جلد واپسی کے لیے دعاگو ہے۔

 

ڈیلی اردو ادارہ اس امر پر زور دیتا ہے کہ صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے

دستیاب اطلاعات کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے کم از کم تین اور صحافی بھی شدید خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان پر دو طرفہ خطرات ہیں، ایک طرف عسکریت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر مسلح گروہوں کی دھمکیاں ہیں، تو دوسری جانب ریاستی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

 

گزشتہ سال خیبر میں مقامی صحافی جبران خلیل کو دن دہاڑے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا تھا، جبکہ ان کا دوسرا صحافی دوست ملک میں تحفظ کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹک رہا ہے۔ متاثرہ صحافیوں میں دو نوجوان رپورٹرز بھی شامل ہیں جنہوں نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور کہتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں زمینی حقائق کی رپورٹنگ اب جان لیوا معاملہ بن گئی ہے۔

 

دو روز قبل بلوچستان کے ضلع سبی سے مقامی صحافی شیر خان مری کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، اور اب تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ اہلخانہ کے مطابق شیر خان مری سوشل میڈیا پر جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تھے۔

 

عالمی سطح پر ہر سال تین مئی کو پریس فریڈم ڈے منایا جاتا ہے۔ رپورٹنگ کے عالمی جائزے ’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق، پاکستان سمیت دنیا کے 80 ممالک میں صحافیوں پر تشدد، حراست اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ہلاکتوں کے اعداد و شمار مرتب کیے گئے ہیں۔

 

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2024 میں سات صحافی اور میڈیا ورکرز دوران صحافت ہلاک ہوئے، جبکہ 2025 کے پاکستان کے حوالے سے اعداد و شمار ابھی شائع نہیں کیے گئے۔

 

دنیا بھر میں 2025 میں اب تک 15 صحافی ہلاک ہوئے، 555 صحافی اور میڈیا ورکرز کو زیر حراست لیا گیا، 54 صحافی یرغمال بنائے گئے، اور 99 صحافی لاپتہ ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C