خیبر پختونخوا: مردان میں نماز جمعہ سے قبل خودکش دھماکا
👁️ 27 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: مردان میں نماز جمعہ سے قبل خودکش دھماکا
مردان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
دہشت گردی کا یہ واقعہ چورا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا اور باوثوق پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا کھلے علاقے میں ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مردان ڈویژن کے ریجنل پولیس افسر محمد علی خان نے کہا کہ یہ ایک خودکش دھماکا تھا جس میں خودکش بمبار مارا گیا لیکن دھماکے میں کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایک پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا یا پھر ایسا حادثاتی طور پر ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نماز جمعہ سے قبل پیش آیا تو ہو سکتا ہے کہ خودکش بمبار اپنے ہدف کی جانب جا رہا ہو اور اسی دوران یہ دھماکا ہو گیا تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے اور جائے حادثہ سے ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 328 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C