خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کیخلاف کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، علی امین گنڈاپور
👁️ 272 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کیخلاف کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے، علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی صورت میں آپریشن نہیں چاہتے بلکہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں تاکہ صوبے میں امن قائم ہو۔
یہ بات انھوں نے اتوار کے روز پشاور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں تقریر کے دوران کہی۔
ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ اس حق میں ہیں کہ یہاں آپریشن کیے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ’وفاقی حکومت سے کہتا ہوں افغانستان کے ساتھ مذاکرات کریں۔ عمران خان نے بھی مذاکرات کے ذریعے حالات بہتر کرنے کا کہا تھا۔‘
علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ ہم ان کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ سب کو عمران خان کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
’جو حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان لڑ رہا ہے وہ جنگ اس وقت جاری رہے گی جب تک مدینہ کی ریاست کا خواب پورا نہیں ہو جاتا جس میں لوگوں کو انصاف ملے۔‘
انھوں نے کہا کہ آج اس ملک میں عدلیہ کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں۔
وزیر اعلی نے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ’عمران خان، ان کی اہلیہ جماعت کے کارکنوں اور پاکستان کی عوام کو انصاف فراہم کریں گے۔ اور جب تک آئین کے مطابق سارے ادارے کام نہیں کرتے، اس وقت تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔‘
یاد رہے کہ پشاور میں منعقد پی ٹی آئی کے اس جلسے میں پاکستان کے مختلف شہروں سے کارکن اور عام شہری آئے تھے جن میں بلوچستان،سندھ اور پنجاب کے لوگ شامل تھے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے بھی کارکن اور قائدین اس جلسے میں شریک تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اس جلسہ میں علی امین کے علاوہ جماعت کی سطح کے تمام قائدین نے شرکت کی ۔
ایسی اطلاعات بھی موجود ہیں کہ اس جلسہ سے پہلے یہ عہد کیا گیا تھا کہ تمام رہنما اور قائدین اختلافات بھلا کر متحد ہو کر اس جلسے کو کامیاب بنائیں گے تاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے جدو جہد کی جا سکے تاہم بی بی اس کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7478 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5303 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C