خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ
👁️ 363 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں رواں برس دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور سال 2025 کے دوران صوبے بھر میں 1588 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع بنوں ان واقعات میں سب سے زیادہ متاثر رہا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات کے سلسلے میں 7000 سے زائد ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں، جن میں کئی ہائی پروفائل مقدمات بھی شامل ہیں۔
ان کیسز میں ٹارگٹ کلنگ، بم حملے، آئی ای ڈیز، ریموٹ کنٹرول دھماکے، فورسز پر فائرنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے واقعات شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوبی اضلاع بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سکیورٹی صورتحال کے لحاظ سے سب سے زیادہ غیر مستحکم رہے، جہاں شدت پسند گروہوں کی سرگرمیوں میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بنوں میں سب سے زیادہ حملے فورسز، پولیس اور حساس اداروں کی چیک پوسٹوں اور قافلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق شدت پسندوں کے نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر متعدد کارروائیاں کی گئیں، جن میں کئی اہم گرفتاریوں اور ٹھکانوں کی تباہی کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت، خصوصاً شمالی وزیرستان اور ملحقہ افغان سرحدی پٹی کے باعث چیلنجز برقرار ہیں۔
سیکورٹی ماہرین کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شدت پسند گروہ صوبے کے مخصوص اضلاع میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ موثر کوآرڈینیشن، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مقامی سطح پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔
دوسری جانب، محکمہ پولیس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے کیسز کی تفتیش اور گرفتاریوں میں پیش رفت جاری ہے اور متعدد اہم کیسز جلد حل ہونے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر گشت اور نگرانی مزید سخت کردی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C