خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران پر تشدد واقعات میں 173 فیصد اضافہ
👁️ 27 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران پر تشدد واقعات میں 173 فیصد اضافہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2022ء کے ابتدائی تین ماہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے امن وامان کیلئے تحریک طالبان پاکستان کے مقابلے میں داعش زیادہ خطرے کی علامت ابھر کر سامنے آئی ہے۔ یہ عرصہ انتہائی بدترین اور خطرناک ثابت ہواہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کیلئے خود کش حملے کرائے گئے۔ پرتشدد اور شدت پسندی کے ان واقعات میں سب سے زیادہ 40 فیصد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ 35 فیصد شدت پسندوں کے نام و نشان کو صفحہ ہستی سے مٹایا گیا۔
دہشتگردی کی ناکام کوششوں سے کہیں زیادہ تعداد ناکام سکیورٹی آپریشن کی ہے جس کو سنگین خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ واقعات پشاور میں رونماء ہوئے ہیں دوسرے نمبرپر شمالی وزیرستان ہے۔
گزشتہ سال کے ابتدائی 3 ماہ کی نسبت رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران خیبر پختونخوا میں پرتشدد واقعات میں 173 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال ان واقعات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر سنٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی رپورٹ پولیس کے تمام دعووں کی نفی کر رہی ہے۔
سنٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹیڈیز رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ہونے والے 75 واقعات میں مجموعی طور پر 189 افراد ہلاک اور 249 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان پر تشدد واقعات کے نتیجے میں سب سے زیادہ 76 افراد پشاور میں ہلکا ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں 40، ٹانک میں 15، باجوڑ میں 9، لکی مروت میں 9، ڈیرہ اسماعیل خان میں 7، کوہاٹ میں 6، کرم میں 5، جنوبی وزیرستان میں 6، بنوں میں 3، ہنگو میں 3، خیبر میں 3، نوشہرہ میں 2، چارسدہ، دیر، اورکزئی، صوابی اور سوات میں ایک ایک فرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تشدد کے ان واقعات میں 40 فیصد بے گناہ شہریوں اور 26 فیصد سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ 35 فیصد شدت پسندوں کے نام و نشان کو صفحہ ہستی سے مٹایا گیا۔ اس 3 ماہ کے دوران 125 سویلین، ایک صحافی، 8 سیاستدانوں اور 2 مذہبی شخصیات ان واقعات کا نشانہ بن چکے ہیں۔ 88 سکیورٹی اہلکار جان کا نذرانہ دے چکے ہیں۔ مختلف شدت پسندتنظیموں سے تعلق رکھنے والے 63 شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 75، گراؤنڈ آپریشن کے نتیجے میں 69، گولی مارنے کے نتیجے میں 49، مسلح حملوں کے نتیجے میں 39 اور ان کاؤنٹر کے نتیجے میں 15 افراد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
پشاور میں قصہ خوانی بازار کے نزد کوچہ رسالدار کی امام بارگاہ و جامع مسجد میں ہونے والے خودکش حملہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی جس نے افغانستان میں طالبان حکومت کی اس دعوی کی نفی کی کہ افغانستان میں داعش کا وجود نہیں ہے یا ختم کیا گیا ہے۔ 3 ماہ کے دوران تحریک طالبان پاکستان نے 4 حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خیبر پختونخوا کو زیادہ جانی نقصان داعش کے حملوں سے پہنچا ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی امن و امان کیلئے تحریک طالبان پاکستان سے زیادہ داعش خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2497 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C