خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، دو ملزم گرفتار
👁️ 91 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، دو ملزم گرفتار
نوشہرہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی عوض نور کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، بچی کی نعش گھر کے قریب ایک باغیچے سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق کاکا صاحب کے علاقے پیر سچ سے 8 سالہ بچی عوض نور کی باغیچے سے نعش برآمد ہوئی ہے جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا، اور خدشہ ہے کہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ورثاء کے مطابق 8 سالہ نور کل تین بجے گھر سے قرآن پاک کی سبق کے لئے نکلی تھی اور پھر گھر واپس نہ آئی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ رات کے وقت بچی کی لاش گھر کے قریب ایک باغیچے سے ملی۔
پولیس کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق پتہ لگے گا، تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
*نوشہرہ:۔نوشہرہ پولیس کی بڑی کامیاب کاروائی08 سالہ معصوم بچی عوض نورکو قتل کرنے والے درندہ صفت سفاک ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار۔* pic.twitter.com/2YJdFMyfIR
— Nowshera police (@NSRPolice) January 19, 2020
دوسری جانب تھانہ نوشہرہ کلاں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان ابرار اور رفیق کو گرفتار بھی کرلیا ہے جن سے اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 304 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C