09/July/2024

خیبر پختونخوا: 6 ماہ میں سیکیورٹی فورسز نے کتنے شدت پسند ہلاک کئے؟

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: 6 ماہ میں سیکیورٹی فورسز نے کتنے شدت پسند ہلاک کئے؟

خیبر پختونخوا: 6 ماہ میں سیکیورٹی فورسز نے کتنے شدت پسند ہلاک کئے؟

پشاور (حسام الدین) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں رواں سال کے 6 ماہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور حافظ گل بہادر گروپ کے 297 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6 ماہ کے دوران 640 انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی او) کر کے جنوری میں 41، فروری میں 55، مارچ میں 52، اپریل میں 55، مئی میں 55 اور جون میں 39 شدت پسندوں کو مارا ہے۔ شمالی وزیرستان میں 112، ڈیرہ اسماعیل خان میں 46، ٹانک میں 32 ، لکی مروت میں 30، خیبر میں 24، جنوبی وزیرستان میں 18، باجوڑ میں 10، پشاور اور بنوں میں 7,7، ضلع کرم، کوہاٹ اور سوات میں 3,3 اور مردان میں 2 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ماہ جنوری کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدت پسندوں کے خلاف 122 انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں 41 شدت پسند ہلا ک ہو ئے۔ سب سے زیادہ شمالی وزیرستان میں 5 آپریشنز کے دوران 22 شدت پسند کو مارا گیا۔

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 آپریشنز میں 6 شدت پسند ہلاک کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے آپریشن میں 5 شدت پسند ہلا ک کئے گئے۔ جنوبی وزیرستان میں 4، بنوں میں 3 اور ضلع خیبر میں ایک شدت پسند کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ماہ فروری میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف 102 انٹیلجنس بیسڈ آپریشن ہوئے جس میں 55 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف 6 آپریشنز کے دوران 16 شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 آپریشنز میں 12، ضلع ٹانک میں 3 آپریشنز میں 12 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ جنوبی وزیر ستان میں 2 آپریشنز میں 8، ضلع خیبر میں 3 اور سوات اور مردان میں بالترتیب 2،2 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ماہ مارچ کے دوران 18 آپریشن کے دوران 52 شدت پسندوں کو مارا گیا۔ شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 35 شدت پسند ہلاک کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 آپریشنز کے دوران 6، لکی مروت میں 2 آپریشن کے دوران 6 شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔ کوہاٹ میں ایک آپریشن کے دوران 3 اور باجوڑ میں 2 آپریشن کے دوران 2 شدت پسندوں کو مارا جا چکا ہے۔

ماہ اپریل میں سکیورٹی فورسز نے 22 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 55 شدت پسندوں کو مارا جس میں سب زیادہ ضلع شمالی وزیر ستان میں 18، ڈیرہ اسماعیل خان میں 17 ،ضلع خیبر 8، ضلع ٹانک میں 5، ضلع جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں 3,3 اور سوات میں 1 کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 6 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ماہ مئی میں سکیورٹی فورسز نے 55 شدت پسندوں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہلاک کیا جس میں سب سے زیادہ ضلع ٹانک میں 15، شمالی وزیرستان میں 13، ضلع خیبر اور پشاور میں 7,7، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6، ضلع باجوڑ اور لکی مروت میں 3,3، اور جنوبی وزیرستان میں 1 کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 7 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ماہ جون میں سکیورٹی فورسز نے 39 شدت پسندوں کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دورن ہلاک کیا جس میں سب سے زیادہ ضلع لکی مروت 15، شمالی وزیرستان میں 8، ضلع خیبر میں 5، ضلع بنوں میں 4، ضلع کرم میں 3، ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع باجوڑ میں 2,2 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کیخلاف 6 ماہ کے دوران 640 انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 57 ہزار 505 بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لئے جس میں بندوقیں، پستولیں، دستی بم، آئی ای ڈی، ایس ایم جیز ہلکی اور بھاری مشین گنز برآمد کئے گئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C