خیبر کی وادی تیراہ میں پولیو ورکرز شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا
👁️ 652 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں پولیو ورکرز شدت پسندوں کے ہاتھوں اغوا
باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں پولیو مہم کے دوران خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کو شدت پسندوں نے اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ ملک دین خیل اور قمبر خیل کے درمیانی علاقے میں پیش آیا، جو وادی تیراہ کے سنگم پر واقع ہے۔
ذرائع کے مطابق شدت پسند موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی میں سوار تھے۔ انہوں نے پولیو ٹیم کے کارکن رحمان گل اور دیگر ورکرز کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم تاحال مغوی پولیو ورکرز کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے، جبکہ انتظامیہ اور مقامی مشران مغوی ورکرز کی بحفاظت بازیابی کے لیے متحرک ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C