خیبر کی وادی تیراہ میں کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت تین بچے زخمی
👁️ 105 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت تین بچے زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے شلوبر لیونے چینہ میں کواڈ کاپٹر کے ذریعے کیے گئے ایک مبینہ حملے میں ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع اور حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا، جب نامعلوم سمت سے ایک کواڈ کاپٹر کے ذریعے ایک رہائشی گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، تاہم ایک بچے کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
تاحال حملے کی نوعیت، کواڈ کاپٹر کی شناخت اور ذمہ داری سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ نہ ہی یہ واضح ہو سکا ہے کہ حملہ کس گروہ یا پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیا گیا۔
یاد رہے کہ وادی تیراہ ماضی میں شدت پسندی، سیکیورٹی آپریشنز اور سرحد پار دراندازی کے باعث ایک حساس علاقہ رہا ہے۔ حالیہ واقعہ علاقے میں سیکیورٹی صورت حال پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔
قبل ازیں 27 مئی کو جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک والی بال گراؤنڈ پر مبینہ طور پر پاکستانی فوج کے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم گرایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 22 مقامی شہری زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں نوعمر بچے، نوجوان اور بزرگ شامل تھے۔
اسی طرح 19 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں ہرمز میں بھی ایک مبینہ ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے چار بچے ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھیں۔ اس واقعے کے خلاف مقامی افراد نے احتجاجاً دھرنا دیا تھا۔ تاہم ایک ہفتے کے بعد مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
نتن یاہو کا خفیہ دورہ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کی تصدیق
28/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C