داعش دہشت گرد شریف اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، امریکا
👁️ 81 بار دیکھا گیا
داعش دہشت گرد شریف اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، امریکا
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی محکمہ خارجہ نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت عام افغان شہریوں کو نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے اور شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون اور شراکت داری پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔‘
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔
اس سے قبل بریفنگ کے آغاز میں اوپپنگ ریمارکس میں ترجمان محکمہ خارجہ نے بتایا کہ ’صدر ٹرمپ کے امریکہ کو محفوظ رکھنے کے وعدے کے مطابق ایبی گیٹ دہشت گرد حملے میں ملوث محمد شریف اللہ کو پاکستان میں حراست میں لیا گیا تھا، اس حملے میں 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ فوری انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ملزم کو امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
پاکستان کے ساتھ تعلقات اور عمران خان کی رہائی پر بریفنگ میں سوال
فرنٹیئر پوسٹ کے صحافی جلیل آفریدی نے ترجمان سے سوال کیا کہ کیا امریکی انتظامیہ میں سے کسی نے اس نئی گرفتاری کے حوالے سے پاکستان کا سرکاری سطح پر شکریہ ادا کیا؟ اور کیا صدر آگاہ ہیں کہ پاکستان کے رہنما عمران خان گزشتہ تین سال سے جیل میں ہیں؟ اور ان کے ساتھ بے شمار مظالم کیے گئے ہیں؟ کیا صدر پاکستان پر تھوڑی توجہ دینے دلچسپی رکھتے ہیں؟
جس کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا کہ آئی ایس آئی ایس- کے (ISIS-K) کے ایک کارکن اور منصوبہ ساز کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایبی گیٹ پر 13 امریکی فوجیوں اور 160 سے زیادہ افغان شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار تھا اور اب وہ حراست میں ہے جس کے لیے ہم حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم ان (پاکستان) کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے محمد شریف اللہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کیا۔ شریف اللہ کی گرفتاری نے اس بات کو ثابت کیا کہ انسدادِ دہشت گردی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ مزید معلومات کے خواہشمند افراد اس کے مقدمے کی تفصیلات کے لیے محکمۂ انصاف سے رجوع کرسکتے ہیں۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’جہاں تک پاکستان اور ہمارے تعلقات کا تعلق ہے تو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا ایک مشترکہ مفاد ہے، اور شریف اللہ کی گرفتاری نے اس بات کو واضح کیا کہ انسدادِ دہشت گردی میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون انتہائی اہم ہے۔‘
اس کے بعد ترجمان نے اگلے صحافی کو سوال کی دعوت دے دی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 464 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 440 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 338 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 901 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4834 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3583 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C