دبئی میں اثاثے: خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے، تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیمیں تشکیل
👁️ 206 بار دیکھا گیا
دبئی میں اثاثے: خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے، تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیمیں تشکیل
پشاور (ڈیلی اردو ) دبئی میں اثاثے رکھنے والے خیبرپختونخوا کے 47 افراد کے نام سامنے آگئے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے مزید 47 پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے ، جس کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہیں ، اثاثوں پر 47 میں سے 22 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور تمام افراد کی اثاثوں سے متعلق چھان بین جاری ہے۔
ذرائع ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ٹیمیں اثاثہ جات کیلئے رقوم کے ذرائع سے متعلق تحقیقات کریں گی۔
یاد رہے 14 جنوری کو ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ مزید چھیانوے پاکستانیوں کی یو اے ای میں جائیدادوں کا سراغ لگالیا ہے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار دو سو گیارہ ہوگئی ہے۔
اس سے قبل 17 نومبر 2018 میں ایف آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی تعداد 895 ہے، 374 افراد نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت جائیداد ظاہر کی جبکہ پاکستان کے 35 سیاستدان دبئی جائیدادوں کے مالک ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 894 میں سے 69 نے ٹیکس ریٹرنز میں دبئی جائیدادیں ظاہر کیں، 69 میں سے37 سندھ، 5 پنجاب، 24 اسلام آباد، 2 بلوچستان اور ایک کے پی سے ہے جبکہ 82 پاکستانیوں نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے سے انکار کیا، جن میں 55 کا تعلق سندھ، 23 پنجاب، ایک اسلام آباد اور 3 کا کے پی کے سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C