دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئیں، 1 کروڑ 82 ہزار متاثر
👁️ 110 بار دیکھا گیا
دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئیں، 1 کروڑ 82 ہزار متاثر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ ایک ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 54 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 706 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مزید 512 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 25 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 12 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 994 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 57 ہزار ایک سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس میں کورونا سے مزید 188 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 414 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 118 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار ایک سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C