16/November/2026

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی، استغاثہ کے گواہ طلب

👁️ 8 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی، استغاثہ کے گواہ طلب

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی، استغاثہ کے گواہ طلب

پشاور (ڈیلی اردو): پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایف سی ہیڈکوارٹر صدر پر خودکش حملے کے مقدمے کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو مال مقدمہ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

 

عدالتی حکم نامے کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان رضوان اور سیف اللہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جب کہ ضمانت پر رہا تین ملزمان یوسف سمیت دیگر بھی سماعت کے دوران پیش ہوئے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان مبین آفریدی، خالد آفریدی اور گل نواز عرف رئیس تاحال مفرور ہیں۔ عدالت نے استغاثہ کو آئندہ سماعت پر گواہان اور متعلقہ مال مقدمہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

استغاثہ کے مطابق 24 نومبر 2024 کو پشاور کے علاقے صدر میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں تین حملہ آور ہلاک جب کہ فرنٹیئر کور کے تین اہلکار بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے میں تقریباً چھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پشاور نے درج کیا تھا اور تحقیقات کے دوران متعدد ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C