دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری
👁️ 211 بار دیکھا گیا
دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری
لندن (ڈیلی اردو) امریکی اخبار Business Insider نے سال 2019 کیلئے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں امریکا کا پہلا اور مملکت سعودی عرب کا نواں نمبر ہے۔
اخبار نے اپنے تجزیے کے سلسلے میں فہرست میں شامل ہر ملک کے سیاسی اور مالیاتی نفوذ پر اعتماد کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہر ملک کے بین الاقوامی اتحاد، عسکری قوت اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے انتظامی حکمت عملی کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔
یہ فہرست US News and World Report کے ذریعے پینسلوینیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کی گئی۔ اس دوران دنیا بھر میں 80 ممالک میں ہونے والے سروے میں 20 ہزار افراد کی رائے معلوم کی گئی۔
فہرست کے مطابق دنیا کے 10 طاقت ور ترین ممالک کی ترتیب درج ذیل ہے۔
10۔جنوبی کوریا
سال 2018 کی فہرست میں جنوبی کوریا 11 ویں پوزیشن پر تھا۔ برآمدات کے لحاظ سے یہ دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور طاقت کے لحاظ سے اس کی معیشت دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا (G20) اور تجارت کی عالمی تنظیم (WTO) سمیت کئی بین الاقوامی گروپوں کا رکن ہے۔
9۔ سعودی عرب
مملکت کو مشرق وسطی کا عظیم الجثہ وجود قرار دیا گیا ہے۔ سعودی عرب پٹرول کے بہت بڑے ذخائر رکھتا ہے اور دنیا کے کئی ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ علاوہ ازیں سال بھر کروڑوں مسلمان یہاں مکہ مکرمہ کی زیارت کے واسطے آتے ہیں۔
8۔ اسرائيل
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل دنیا کی طاقت ور ترین معیشتوں میں سے ایک ہے۔
7۔ جاپان
اس کا شمار ٹکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں دنیا میں سب سے زیادہ برتری رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ جاپان دنیا کی تیسری طاقت ور ترین معیشت رکھتا ہے۔
6۔ فرانس
انتہائی ترقی یافتہ یہ ملک دیاست، سائنس، معیشت اور تہذیب کے میدان میں بین الاقوامی اثر ونفوذ کا حامل ہے۔ فرانس کی معیشت دنیا کی طاقت ور ترین معیشتوں میں سے ہے۔
5۔ برطانیہ
برطانیہ، معیشت، سیاست، سائنس اور تہذیب کے میدان میں بڑے پیمانے پر اثر و نفوذ رکھتا ہے۔ اس کا دارالحکومت لندن اُن شہروں میں سے ہے جہاں دنیا بھر سے سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔
4۔ جرمنی
یہ یورپی یونین کے ممالک میں آبادی کی سب سے زیادہ کثافت کا حامل ملک ہے۔ یہ دنیا کی ماہر ترین ورک فورس رکھتا ہے۔ یورپی یونین کے علاوہ متعدد بین الاقوامی تنظیموں میں جرمنی کو امتیازی حیثیت حاصل ہے۔
3۔ چین
چین آبادی کی کثافت کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ وہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت رکھتا ہے۔
2۔ روس
رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک روس کئی ممالک کے ساتھ مشترکہ سرحدیں رکھتا ہے۔ اس کی اقتصادی طاقت پٹرول اور کوئلے کے ذخائر ہیں۔ روس ایک بڑی عسکری طاقت ہے۔
1۔ امریکا
امریکا دنیا کی سب سے بڑی اقتصادی اور عسکری طاقت ہے۔ کتابوں، فلموں، موسیقی اور ٹیلی وژن کے ذریعے امریکا کی تہذیب دنیا پر واضح طور پر اثر انداز ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C