دہشتگردی کنٹرول کرنا عدالت نہیں، پارلیمان کا کام ہے، جسٹس جمال مندوخیل
👁️ 164 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کنٹرول کرنا عدالت نہیں، پارلیمان کا کام ہے، جسٹس جمال مندوخیل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ “دہشت گردی پر قابو پانا عدالت کا نہیں بلکہ پارلیمان کا کام ہے۔ اگر عدالتیں یہ سوچنے لگیں کہ کسی فیصلے سے دہشتگردی بڑھے گی یا کم ہوگی، تو وہ فیصلہ نہیں کر سکیں گی۔”
یہ ریمارکس پیر کے روز سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران سامنے آئے۔ بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے ہیں۔
سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے جوابی دلائل جاری رکھے، تاہم دلائل مکمل نہ ہو سکے۔ خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے یا ٹینک چوری کرے، تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ گرفتاری سے قبل ایف آئی آر ضروری ہے، جب کہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کسی کی گرفتاری کے بعد اسے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا قانونی تقاضا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ فوجی عدالتیں اگر آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت نہیں آتیں، تو پھر ان کی آئینی حیثیت کیا ہے؟ خواجہ حارث نے اس پر جواب دیا کہ کورٹ مارشل کے لیے آئین میں الگ سے دائرہ کار موجود ہے اور اس حوالے سے عدالتی فیصلے بھی موجود ہیں۔
عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ہے، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C