14/September/2026

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

مستونگ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں مبینہ طور پر ایک کمانڈر نقیب بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی، جس کے بعد ان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر نقیب بھی شامل ہے، تاہم دہشتگردوں کی شناخت اور کارروائی سے متعلق دیگر تفصیلات سیکیورٹی حکام کی جانب سے مزید فراہم کی جائیں گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مشتبہ عناصر کی نقل و حرکت کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C