کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
کراچی(ڈیلی اردو) پاکستان رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گل بائی، شیر شاہ کے علاقے میں تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ ایک مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی شناخت قاری ضیاء الرحمٰن عرف سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ سے بتایا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں وہ ہلاک ہوا، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کے مطابق قاری ضیاء الرحمٰن 2006 میں ٹی ٹی پی کمانڈر قاری درویش عرف بندیوان کے گروپ سے وابستہ ہوا اور 2006 سے 2008 کے دوران شدت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر نگرانی کی ذمہ داریاں انجام دیتا رہا۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق وہ 2007 میں ہونے والے متعدد دہشتگرد حملوں میں بھی ملوث رہا، جن میں پاک فوج کے ایک کیمپ پر حملہ بھی شامل تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 2012 میں فوجی آپریشن کے دوران وہ افغانستان فرار ہوگیا، جہاں ننگرہار میں ایک دہشتگرد تربیتی مرکز سے مزید تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان، افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسے افغانستان سے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسے دہشتگرد نیٹ ورک قائم اور منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔
کارروائی کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے اطراف کے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کردیا تاکہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کا سراغ لگایا جاسکے۔ برآمد ہونے والے اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشتگردوں کو حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائی سے قبل ہی نشانہ بنانا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C