13/September/2026

باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک


خیبر(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل حاجیانو کلے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو مقامی کمانڈروں سمیت چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی اسپیشل آپریشنز گروپ کے کمانڈوز نے کی۔ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، تاہم بعد ازاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں مقامی کمانڈر عرب گل عرف خالد عمر ولد فضل الرحمان شامل ہے، جس کا تعلق شلوبر قبیلے سے اور رہائش باڑہ کے علاقے ارجلی ناڑی سے بتائی گئی ہے۔

دوسرے مقامی کمانڈر کی شناخت موسیٰ عرف آریانہ ولد دنیا گل کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق بھی شلوبر قبیلے اور ارجلی ناڑی سے بتایا گیا ہے۔ تیسرے دہشتگرد کی شناخت محمد لعل عرف حنظلہ ولد جمال کے طور پر ہوئی، جو تیراہ میدان کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

چوتھے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت رمضان عرف فضل کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق وزیرستان سے بتایا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جن کا مقصد مسلح گروہوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور علاقے میں ان کی دوبارہ منظم ہونے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C