دہشت گردوں کی مالی معاونت کیس: کالعدم تنظیم کے امیر حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
👁️ 143 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں کی مالی معاونت کیس: کالعدم تنظیم کے امیر حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
گوجرانوالہ (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی گرفتاری کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج علی عمران نے سی ٹی ڈی کو حکم دیا کہ مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 17 جولائی کو کالعدم تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے کامونکی ٹول پلازہ کے قریب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔
امیر حافظ سعید پر دہشت گردوں کی مدد کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ اور ان کے ساتھیوں سمیت لشکرِ طیبہ اور جماعت الدعوۃ کی ذیلی تنظیم فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے 13 رہنماؤں کے خلاف رواں ماہ کی 3 تاریخ کو 23 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اسی روز حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر حافظ محمد سعید کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ کو دوبارہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حافظ سعید کی گرفتاری کو پاکستانی حکام پر اپنے 2 سالہ دباؤ کا نتیجہ قرار دیا تھا جبکہ امریکا کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے حافظ سعید کے خلاف مکمل عدالتی کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C