دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے، جنگ ہماری دہلیز پر آگئی، وزیر دفاع خواجہ آصف
👁️ 41 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے، جنگ ہماری دہلیز پر آگئی، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے ہیں، افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی نہیں بھولے، گزشتہ روز پشاور میں سانحہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ 2010 سے 2017 تک دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ افغانستان میں لڑنی جانے والی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی، دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں بھی مساجد میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوا، نمازیوں پر مسجد میں قتل عام تو بھارت میں بھی نہیں ہوتا۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہاں جتنے فرقے ہیں، اتنی ہی جماعتیں سیاست میں حصہ لیتی ہیں، ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی جس طرح مذمت کی جانی چاہیے ویسے نہیں ہورہی، دہشت گردی کسی ایک فرقے یا طبقے کی جنگ نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہر چیز کنفیوژن کا شکار ہوگئی ہے، یہ پاکستان کی جنگ ہے، یہ ساری قوم کی جنگ ہے، یہ کسی ایک فرقے کی جنگ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آپس میں فرقوں کی جنگ میں ایک دوسرے کی عبادت گاہوں کو اڑایا ہے، دہشت گردی کسی مذہب کی پہچان نہیں رکھتی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی، پارلیمنٹ میں یہ معاملہ پیش ہوا، کوئی بحث نہیں ہوئی، ہمیں بتایا گیا کہ یہ یہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان میں صرف بحث نہیں ہونی چاہیے، پارلیمنٹ ہماری رہنمائی کرے، پشاور میں بہے خون کا حساب کون دے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 126 ارب ڈالر کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان ہوا، اب تو سیاست میں بھی دہشت گردی آگئی ہے، زبان میں بھی دہشت گردی آگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پتا چل جائے گا کہ ہم کس طرف جارہے ہیں، 50 سال پہلے بنگلہ دیش ہم سےالگ ہوگیا، آج ان سے ہمارا کوئی موازنہ نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں سپر پاور کا آلہ کار بننے کا شوق ہے، ہمیں اپنی خود احتسابی کرنا ہوگی، ہم نے اپنا ملک سارے کا سارا گروی رکھ دیا ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پشاور پولیس لائنز میں 100 افراد کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔
اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پولیس لائنز، کوئٹہ، لسبیلہ ، کوہاٹ میں فوجی اہلکار اور شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں تمام افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعا کی گئی۔
جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایوان میں دعا کروائی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C