24/August/2026

ذبیح اللہ مجاہد نے پہلی بار اپنا اصل نام ظاہر کردیا

👁️ 67 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ذبیح اللہ مجاہد نے پہلی بار اپنا اصل نام ظاہر کردیا

ذبیح اللہ مجاہد نے پہلی بار اپنا اصل نام ظاہر کردیا

کابل(ڈیلی اردو)  طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ اپنا اصل نام ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا نام طاہر شاہ صدیقی ہے۔

 

بی بی سی دری کی رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے تنظیم کے نمایاں رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی طالبان کے سابق افغان حکومت کے خلاف دورِ جنگ میں استعمال ہونے والے نام ذبیح اللہ مجاہد ہی سے پہچانے جاتے رہے ہیں۔

 

انٹرویو کے دوران طالبان ترجمان نے افغانستان میں خواتین کی صورتحال، ان کے روزگار، تعلیم اور آزادیٔ اظہار سے متعلق بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان خواتین کے حقوق اور دیگر معاملات کو شریعت کے دائرہ کار میں دیکھتے ہیں۔

 

خواتین کے کام اور تعلیم سے متعلق طالبان کے سابق وعدوں پر سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ تمام معاملات کو شریعت کی روشنی میں دیکھنا ضروری ہے۔

 

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض سرکاری اداروں میں خواتین کو کام کی اجازت دینے سے ایسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں جنہیں وہ ’’مفاسد‘‘ قرار دیتے ہیں اور ان کے بقول اس سے خواتین کی عزت متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

 

ذبیح اللہ مجاہد اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ طالبان کے مقرر کردہ دائرہ کار اور اصولوں کے تحت خواتین کو تعلیم اور ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کریں گی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C