راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ، سابق کونسلر وحید انجم جاں بحق
👁️ 76 بار دیکھا گیا
راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ، سابق کونسلر وحید انجم جاں بحق
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس کی فائرنگ سے کار میں سوار سابق کونسلر وحید انجم جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں ناکے پر پولیس کی فائرنگ سے کار میں سوار وحید انجم نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بنک چوک کنوہا میں مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار بڑھا کر اہلکار کو ٹکر ماری اور گھسیٹا، ناکے پر موجود اہلکاروں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور جاں بحق ہوا۔
پولیس نے فائرنگ سے جاں بحق سابق کونسلر کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
علاقہ مکینوں نے تھانہ کلر سیداں کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین کا موقف ہے کہ کار پر فائرنگ کے نشان تک نہیں ہیں، پولیس نے کار سے نکال کر قتل کیا۔
پولیس نے واقعہ کو سیلف ڈیفنس قرار دینے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی ورثاء، اہل علاقہ اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔
تھانہ کلر سیداں کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اہل علاقہ کے احتجاج کے باعث سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور مقدمہ کے نامزد 2 اے ایس آئیز اور 3 کانسٹیبلز کو معطل کردیا۔ جبکہ اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اپنے اہلکاروں کیخلاف بھی ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سی پی او راولپنڈی فیصل رانا کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے اہلکار جیلوں میں ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C