رحیم یارخان موٹروے پر گاڑی میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
👁️ 112 بار دیکھا گیا
رحیم یارخان موٹروے پر گاڑی میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک، 3 شدید زخمی
رحیم یار خان (ڈیلی اردو/آن لائن ) صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یارخان میں موٹروے 5 پر تیز رفتار کار الٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملتان سکھر موٹر وے 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں بدنصیب خاندان کی کار تیز رفتاری کے دوران بے قابو ہو کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔
کار میں آگ کے باعث 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 3 افراد شدید زخمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ بدنصیب خاندان بہاول پور سے رحیم یار خان آ رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C