رحیم یارخان: پولیس چوکی پر راکٹ حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 289 بار دیکھا گیا
رحیم یارخان: پولیس چوکی پر راکٹ حملہ، 5 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
رحیم یارخان (ڈیلی اردو) ضلع رحیم یارخان کے علاقے میں واقع شیخانی پولیس چوکی پر خوفناک حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر اندھڑ گینگ اور بکھرانی گینگ کے مسلح ڈاکوؤں نے کیا، جنہوں نے راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت چوکی پر سات اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے، جن میں سے پانچ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عرفان، سلیم، خلیل، غضنفر اور نخیل کے ناموں سے ہوئی ہے، جن میں تین کا تعلق بہاولنگر اور دو کا رحیم یارخان سے ہے۔
پولیس نے لاشوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3209 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2610 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C