رحیم یار خان: صادق آباد میں ٹڈی دل پر اسپرے کرنیوالا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انجنیئر شہید
👁️ 138 بار دیکھا گیا
رحیم یار خان: صادق آباد میں ٹڈی دل پر اسپرے کرنیوالا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انجنیئر شہید
رحیم یار خان (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد کے قریب چولستانی علاقہ باندھی میں ٹڈی دل پر اسپرے کرنے والاطیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا محکمہ پلانٹ کا چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں ملازمین شہید ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فضائی اسپرے کرنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث صادق آباد کے قریب چک نمبر 225 کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں پائلٹ شعیب ملک اور انجنیئر فواد بٹ شہید ہوگئے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار طیارہ 2 روز سے علاقے میں اسپرے کر رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 219 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C