رواں برس ایران میں 500 سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی، رپورٹ
👁️ 79 بار دیکھا گیا
رواں برس ایران میں 500 سے زائد افراد کو پھانسی دی گئی، رپورٹ
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/ اے ایف پی) یہ رپورٹ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اس بات کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ ایران میں حکام حکومت مخالف حالیہ مظاہروں میں شامل افراد کے خلاف سزائے موت کا بڑے پیمانے پر استعمال کرسکتے ہیں۔
ناروے سے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم ایران ہیومن رائٹس (آئی آر ایچ) کا کہنا ہے کہ رواں برس ایران میں اب تک کم از کم 504 افراد کو پھانسی پر لٹکایا جاچکا ہے، جو کہ گزشتہ برس پورے سال کے دوران دی گئی پھانسی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی بھی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ مزید کتنے افراد کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔
آئی ایچ آر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس بات کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے کہ ستمبر میں ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک گیر مظاہروں میں شامل افراد کے خلاف حکام سزائے موت کا بڑے پیمانے پر استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جن 504 افراد کو مصدقہ طور پر پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے ان میں وہ چار لوگ شامل ہیں جنہیں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے جرم میں اتوار کے روز پھانسی دی گئی۔ ان افراد کو گرفتاری کے سات ماہ بعد ہی تہران کے نواح کراج میں واقع گوہر دشت کے نام سے مشہور قید خانے میں پھانسی دی گئی۔
پھانسی کا مقصد سماجی خوف پیدا کرنا
آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم نے ایک بیان میں کہا کہ “ان افراد کو خاطر خواہ مقدمہ چلائے اور منصفانہ قانونی چارہ جوئی کے بغیر ہی انقلابی عدالت نے بند دروازے کے پیچھے سماعت کرکے موت کی سزائیں سنا دیں۔ جب کہ ان کی سزاوں کو کوئی قانونی جوازحاصل نہیں تھا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ موت کی سزائیں سماجی خوف پیدا کرنے اور اسلامی جمہوریہ کی انٹلیجنس ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے مقصد سے دی جارہی ہیں۔”
آئی ایچ آر نے بتایا کہ حال ہی میں جن لوگوں کو پھانسی کی سزا دی گئی ان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ جنہیں اپنے سسر کے قتل کے الزام میں ہفتے کے روز وسطی ایران کے دست گرد جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے ایران میں خواتین کو پھانسی کی سزا میں خطرناک حد تک اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان خواتین پر بالعموم اپنے شوہروں یا رشتہ داروں کو قتل کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔
پانچ برسوں میں اب کی سب سے زیادہ تعداد
آئی ایچ آر کا کہنا ہے کہ رواں برس اب تک جتنے لوگوں کو پھانسی دی جاچکی ہے وہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
آئی ایچ آر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سن 221 میں کم از کم 333 افراد کو پھانسی دی گئی جو کہ سن 2020 کے 267 کے مقابلے 25 فیصد زیادہ تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ایران میں ریکارڈ 314 افراد کو پھانسی دی گئی جو کہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے زیادہ ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا تاہم یہ بھی کہنا ہے کہ چین کے حوالے سے اس طرح کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چین میں ہر سال ہزاروں افراد کو موت کی سزا دی جاتی ہے۔
مظاہروں میں حصہ لینے والوں کو سزائے موت
آئی ایچ آر کے مطابق ایران میں ستمبر سے جاری احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے کے جرم میں اب تک چھ افراد کو موت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ملزمین کو نہ تو وکیل فراہم کیے گئے اور نہ ہی انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا۔
آئی ایچ آر کا کہنا ہے کہ اس وقت تین نوعمروں سمیت 26 افراد کو ایسے الزامات کا سامنا ہے جن میں انہیں پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے۔
ایرانی حکام ان ملزمین کو ‘فسادی’ قرار دیتے ہیں۔ ان کے خلاف سکیورٹی فورسز اور عوامی تنصیبات پر حملے کے الزامات ہیں۔ تاہم انسانی حقوق کے کارکنان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C